دہائی کے معنی
دہائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دُہا + ای }{ دَہا + ای }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ ہے۔ سنسکرت زبان سے اسم |دوہاہا| کی مغیرہ صورت ہے اردو میں اصل معنی اور عربی رسم الخط کے ساتھ مستعمل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٨٢ء کو "رضوان شاہ و روح افزا" میں مستعمل ملتا ہے۔, iفارسی زبان سے اسم صفت عددی |دہ| کے ساتھ |ائی| بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٨٥٢ء کو "اصول علم حساب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["امن خواہی","داد خواہی","داد و انصاف چاہنا","دس کی تعداد میں جیسے ایک دہائی","دس کی وحدت","دس کے عدد کا مرتبہ","دیکھیئے: دوہائی","شور و فغان","ضرب میں دس کا مقام"]
دَہ دَہائی
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : دَہائِیاں[دَہا + ای + یاں]
- جمع غیر ندائی : دَہائِیوں[دَہا + اِیوں (و مجہول)]
دہائی کے معنی
ہے دہائی کہ بہاروں نے چمن پھونک دیا آتش خار نے پھولوں ہی کا تن پھونک دیا (١٩٥١ء، تارِ پیراہن، ١٤٣)
واللہ ستم ڈھاتی ہے معنی کی یہ تفریق ہے رام دہائی، ہے رام دہائی (١٩٨٢ء، ط ظ، ٢)
"یہودی کہنے لگا کہ عزیر کی دہائی، دہائی موسٰی اور دس احکام کی، دہائی ہاروں اور یوشع بن نون کی!۔" (١٩٤٠ء، الف لیلہ و لیلہ، ٢٥٧:١)
"سپاہیوں کی تقسیم دہائیوں میں ہوا کرتی تھی سب سے چھوٹی فوجی جماعت دس سپاہیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔" (١٩٦٠ء، حیات امیر خسرو، ٢٨)
اس ریاضت پہ بھی ہو جائے کہیں خاطر جمع فکر تقسیم ایکائی نہ دہائی ہوتی (١٩٣٦ء، ریاض خیر آبادی، انتخاب فتنہ، ١٤٣)
"١٩٦٠ء کی دہائی واقعی امریکی دہائی تھی۔" (١٩٨٢ء، میرے لوگ زندہ رہیں گے، ٩٧)
دہائی کے مترادف
شکایت, تظلم, نالہ
استغاثہ, اعلان, بچاؤ, پناہ, دس, شکایت, شکوہ, فریاد, قسم, گلہ, نالش, واسطہ, ڈھنڈورا
دہائی english meaning
soundnoisecryArab (horse or dog) reputed for swiftness of its speeddecimal place of figures in arithmeticten ; the tenth part ; the tens [~دس]tensthe figure ten
شاعری
- ظالم کی آنکھ ظلم کی جب خود دہائی دے
کس دل سے پھر بھلا کوئی اپنی صفائی دے - مثل ہے بھولے بامھن گاے کھائی
جواب پھر آؤں (کذا) تو لچھمن دہائی - جس تس طرح یہ آگ دہائی ہے میں ابھی
پھر داغ دل سے کر نہ تو اے مرہم اختلاط - سر سے ردائیں چھیننے کو فوج آئی ہے
زینب کے بال کھلتے ہیں نانا دہائی ہے - بزان بدر بولی کہ میں تنبیہ پائی
منجے آج کے دن سوں تیری دہائی - نہ کرے دوستی تم سے کوئی اس بات کی تو
جیئے تک دیتا پھروں گا میں دہائی پیارے - دہائی کھینچنے والو قفس سے لاگ رکھنا کیا
مبادا آگ برسے آنچ آجائے نشیمن پر - اب دل کے نگر کو فوج غم آہ
لوٹے ہے دہائی ہے دہائی - بظاہر اس نے کچھ ڈھارس بندھائی
ولے دیتا تھا دل اس کا دہائی - نہ کرے دوستی تم سےکوئی اس بات کی تو
جیئے تک دیتا پرپھرونگا میں دہائی پیارے
محاورات
- اب کھائی تو (اب سو) کھائی اب (اب پھر) کھاؤں تو رام دہائی
- اب کھائی تو کھائی‘ اب کھاؤں تو رام دہائی
- اپنے مال کو قاضی کی دہائی کیا
- اندھا دھند کی دہائی
- بھولے باہمن گائے کھائی۔ اب کھائے تو رام دہائی
- کوئی کھینچے لانگ لنگوٹی کوئی کھینچے موچھریاں کوٹھے چڑھ کے دی دہائی کوئی مت کریو دوجنیاں