دہکانا کے معنی

دہکانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَہ (فتحہ مجہول) + کا + نا }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر لازم |دہکنا| سے اردو قواعد کے مطابق |دہکانا| بنایا گیا ہے اردو میں بطور فعل متعدی استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٤١ء سے "دیوان شاکر ناجی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آگ کا روشن ہونا","افسوس کرنا","بدن کا گرم ہونا","پشیمان ہونا","تباہ ہونا"]

دَہْکَنا دَہْکانا

اسم

فعل متعدی

دہکانا کے معنی

١ - تیز آگ جلانا، آگ روشن کرنا۔

"گلابی فراک پہنے سیاہ فام فلو میناڈی کوسٹا صحن میں استری کے کوئیلے دہکا رہی تھی۔" (١٩٨٧ء، گردش رنگ چمن، ٢١٧)

٢ - جگمگا دینا، روشن کر دینا، نمایاں کرنا۔

 کیا خوب تھا چنور کے بلانے کا طور بھی دہکا رہے تھے شعلہ عارض کو اور بھی (١٩٥٨ء، تار پیراہن، ٢٤٢)

٣ - بھڑکانا، تیز کرنا۔

 ہم سیاسی دل جلے حالات کا آتش کدہ فخر کرتے ہیں کہ اپنے خوں سے دہکاتے رہے (١٩٧٢ء، چٹان، لاہور، ٢٥، ٩:٤٤)

دہکانا کے مترادف

جلانا

بھڑکنا, جلنا

دہکانا english meaning

To burn; to heat (iron)to inflame; to cause to regret or grieve; to ruindestroyloselight or kindle (fire)