دیدار کے معنی

دیدار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دی + دار }نظارہ۔ زیارت

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم مشتق ہے۔ فارسی مصدر |دیدن| سے فعل ماضی| دید| کے ساتھ |ار| بطور لاحقۂ حاصل مصدر لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٤٢١ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دیکھنے کا عمل"],

دیدن دِیدار

اسم

اسم کیفیت, اسم

اقسام اسم

  • لڑکا

دیدار کے معنی

١ - دیکھنے کا عمل، درشن، ملاقات۔

"ذکیہ! اوہ، اتنی قیمت تو مجنوں نے لیلٰی کے دیدار کی نہیں لگائی تھی۔" (١٩٨٠ء، وارث، ٣٧٥)

٢ - خدا کا جلوہ، رسولِ پاکۖ کی پیشوائی۔

 خدا کے نور کی بوچھار ہے مکے مدینے میں جہاں دیکھو عجب دیدار ہے مکے مدینے میں (١٩٦٥ء، صدرنگ، ٢٣)

٣ - مرنے کے بعد منہ دکھانا۔

"رسم دیدار کے بعد جنازہ گھر سے باہر لاتے، تین مرتبہ زمین پر رکھتے، تین ہی مرتبہ اٹھاتے ہیں۔" (١٩٠٥ء، رسوم دہلی، سید احمد، ١٠٩)

٤ - [ مجازا ] چہرہ، منہ۔

 نظر پڑا اُسے دیدار سید الشہدا بدن پہ زخم گلے پر نشانِ تیغ جفا (١٨٧٥ء، دبیر، دفتر ماتم، ١٢٤:٩)

٥ - دیکھنے والا، دیدار کرنے والا۔

 اک ذرا جنبش مژگاں کی روداد نہیں کس کی تصویر مرے دیدہ دیدار میں ہے (١٨٢٤ء، مصحفی، دیوان (انتخاب رام پور)، ٣٠١)

دیدار علی، دیدار حسین، دیدار احمد

دیدار کے مترادف

ابصار, رویت, جلوہ, ملاقات, درشن, طلعت

بصارت, بینائی, جلوہ, جمال, چہرہ, درشن, دید, روشن, زیارت, شکل, صورت, ملاقات, منہ, نظارہ, نگاہ, وجہہ

دیدار کے جملے اور مرکبات

دیدار الہی

دیدار english meaning

meeting with beloved ; interview or meeting (with beloved)sight ; (see under دیدن V.T.)viewDedar

شاعری

  • اُمیدوارِ وعدۂ دیدار کر چلے!
    آتے ہی آتے یار و قیامت کو کیا ہوا
  • کاش اب برقع مُنہ سے اٹھادے‘ ورنہ پھر کیا حاصل ہے
    آنکھ مُندے پر اُن نے گو دیدار کو اپنے عام کیا
  • مرا جی تو آنکھوں میں آیا یہ سنتے!
    کہ دیدار بھی ایک دم عام ہوگا!
  • کس مرتبہ تھی حسرتِ دیدار مرے ساتھ
    جو پھول مری خاک سے نکلا نگراں تھا
  • کرتے ہی نہیں ترک بتاں طور جفا کا
    شاید ہمیں دکھلادیں گے دیدار خدا کا
  • شوق سے دیدار کے بھی آنکھوں میں کھینچ آیا جی
    اس سمیں میں دیکھنے ہم کو بہت آیا کرو
  • نکلے ہے میری خاک سے نرگس
    یعنی اب تک ہے حسرتِ دیدار
  • فتنہ اٹھے گا ورنہ نکل گھر سے تو شتاب
    بیٹھے ہیں آ کے طالبِ دیدار بے طرح
  • نیرنگِ حسن دوست سے کر آنکھیں آشنا
    ممکن نہیں وگرنہ ہو دیدار ایک طرح
  • دل صاف ہو تو جلوہ گہ یار کیوں نہ ہو
    آئینہ ہو تو قابل دیدار کیوں نہ ہو

محاورات

  • تیرا پی تو من بسے جوں پتھر میں آگ۔ دیکھا چاہے دیدار کو چکمک ہوکے لاگ
  • دیدار بازی (اور مولا) خدا راضی
  • دیدار کا بھوکا ہونا
  • دیکھئے دیدار اور ماریئے پیزار
  • نہ خدا کا دیدار نہ محمد صلى الله عليه وسلم کی شفاعت
  • یہ ‌دیدے ‌نہ ‌دیدے ‌ہیں ‌دیدار ‌کے

Related Words of "دیدار":