دیر سے کے معنی

دیر سے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دیر (ی مجہول) + سے }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دیر| کے ساتھ سنسکرت زبان سے ماخوذ حرف جار |سے| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٥٨ء سے "شہر آذر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["عرصہ سے","عرصے سے","مدت سے"]

اسم

متعلق فعل

دیر سے کے معنی

١ - تاخیر سے، بدیر، دیر کرکے۔

 دیر سے روح پہ اک خواب گراں طاری ہے آج بیمار پہ یہ رات بہت بھاری ہے (١٩٥٨ء، شہر آذر، ٤٧)

دیر سے english meaning

Lateafter a long time or interval(dial.) governess. [A~ انس un|s]

شاعری

  • یوں تو وہ پہلی بار ہی دل میں اُتر گیا
    لیکن وہ ہمکلام بہت دیر سے ہوا
  • تری گلی میں بہت دیر سے کھڑا ہوں‘ مگر
    کسی نے پوچھ لیا تو جواب کیا دوں گا
  • سیلف میڈ لوگوں کا المیہ

    روشنی مزاجوں کا کیا عجب مقدر ہے
    زندگی کے رستے میں‘ بچھنے والے کانوں کو
    راہ سے ہٹانے میں‘
    ایک ایک تنکے سے‘ آشیاں بنانے میں
    خُشبوئیں پکڑنے میں‘ گُلستاں سجانے مین
    عُمر کاٹ دیتے ہیں
    عمر کاٹ دیتے ہیں
    اور اپنے حصے کے پُھول بانٹ دیتے ہیں
    کیسی کیسی خواہش کو قتل کرتے جاتے ہیں
    درگزر کے گلشن میں اَبر بن کے رہتے ہیں
    صَبر کے سمندر میں کَشتیاں چلاتے ہیں
    یہ نہیں کہ اِن کا اِس شب و روز کی کاہش کا
    کچھ صِلہ نہیں ملتا!
    مرنے والی آسوں کا خُوں بہا نہیں ملتاِ

    زندگی کے دامن میں جس قدر بھی خوشیاں ہیں
    سب ہی ہاتھ آتی ہیں‘
    سب ہی مل بھی جاتی ہیں
    وقت پر نہیں ملتیں… وقت پر نہیں آتیں!
    یعنی ان کو محنت کا اَجر مِل تو جاتا ہے
    لیکن اِس طرح جیسے‘
    قرض کی رقم کوئی قسط قسط ہوجائے
    اصل جو عبارت ہو ’’پس نوشت‘‘ ہوجائے
    فصلِ گُل کے آخر میں پُھول ان کے کھلتے ہیں
    ان کے صحن میں سُورج دیر سے نکلتے ہیں
  • گھر بسانے میں یہ خطرہ ہے کہ گھر کا مالک
    رات میں دیر سے آنے کا سبب پوچھے گا
  • بستر حرم سے دیر سے آسن اٹھائیے
    کالے کو ناز شیخ ہ برہمن اوٹھائیے
  • دیر سے آزردہ ہوکر میں جو کعبے کو چلا
    سنکھ نے مجھ پر کیا آوازہ بسم اللہ کا
  • حرم سے دیر گئے دیر سے حرم آئے
    کہیں خبر تری تحقیق ہم نے پائی نہیں
  • نکلے جو راہ دیر سے اک ہی نگاہ مست میں
    گبر کا صبر کھودیا بت کو بھی بت بنادیا
  • نہیں ہوتے عام کے روبرو ہمیں قبلہ خاص ہے آرزو
    کہ خدا کرے پڑے گفتگو کسی پرو مرشد دیر سے
  • ہوا جس گھڑی کم اذانوں کا شور
    اٹھا دیر سے بید خوانوں کا شور

Related Words of "دیر سے":