دین فطرت
{ دی + نے + فِط + رَت }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |دین| کے بعد کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے اسم |فطرت| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٥ء سے " روشنی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
دین فطرت کے معنی
١ - فطرت کے قوانین پر مبنی مذہب۔
"اسلامی اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے ہمارا مذہب دین فطرت ہے۔" (١٩٨٥ء، روشنی، ٤٧٨)