دیوانہ پن کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Deewanapan meanings and details

دیوانہ پن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دی + وا + نَہ + پَن }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |دیوانہ| کے ساتھ |پَن| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٥٥ء سے "دیوان یقین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے وقوفی","دیوان پن","دیکھئے: دیوان پن","مودھو پن"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : دِیوانے پَن[دی + وا + نے + پَن]
  • جمع : دِیوانے پَن[دی + وا + نے + پَن]

دیوانہ پن کے معنی

١ - ہوش و ہواس گم ہو جانے کا عالم، مجنوں یا پاگل ہونے کی کیفیت، بدحواسی، جنون، سودا، وحشت۔

"تم تو پڑھ لکھ کر دیوانے پن کی باتیں کرنے لگے۔" (١٩٨١ء، قطب نما، ٩٠)

دیوانہ پن or Deewanapan english Translation

Madnessinsanitymaniaquarter (of city)

شاعری

  • صحرا سمٹ کے پاؤں کی زنجیر بن گیا
    ایسی بھی اک ادا مرے دیوانہ پن میں تھی
  • اظہار سوز ہجر ہے دیوانہ پن کی بات
    اے دل‘ پسند ہوگی نہ رنج و محن کی بات
  • نظیر آگے ہم کو ہوس تھی کفن کی
    جو سوچا تو ناحق کا دیوانہ پن تھا
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!