دیوانی عدالت

{ دی + وا + نی + عَدا + لَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم صفت |دیوانی| کے ساتھ عربی ہی سے ماخوذ اسم |عدالت| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٧٠ء سے "الماس درخشاں" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : دِیوانی عَدالَتیں[دی + وا + نی + عَدا + لَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : دِیوانی عَدالَتوں[دی + وا + نی + عَدا + لَتوں (و مجہول)]

دیوانی عدالت کے معنی

١ - مال اور حقوق کے مقدمات و معاملات سے متعلق عدالت (فوجداری کی نقیض)۔

"امجد اور رحیم کے خلاف دیوانی عدالت میں دعویٰ دائر کروں گا۔" (١٩٨٠ء، دیوار کے پیچھے، ٩٩)

مترادف

سول کورٹ