دیوانی[2]

{ دی + وا + نی }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |دیوان| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٠١ء سے "باغ اردو، افسوس" میں مستعمل ملتا ہے۔

["دِیوان "," دِیوانی"]

اسم

صفت نسبتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

دیوانی[2] کے معنی

["١ - مال اور حقوق سے متعلق (معاملہ یا مقدمہ)۔"]

["\"جب تک مستامن اسلامی سر زمین میں مقیم رہے اسے دیوانی قانون کے اعتبار سے بالعموم ذمیوں ہی میں شامل سمجھا جاتا ہے۔\" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٢٩:٣)"]

["١ - دیوانی کا عہدہ، وزارت نیز گورنری؛ (مجازاً) حکومت۔","٢ - وزیر یا وزارت سے متعلق۔","٣ - مال اور حقوق کے مقدمات و معاملات سے متعلق عدالت (فوجداری کی نقیض)۔"]

["\"تمام دیوانی اختیارات محمد بن رائق کو سونپ دینے کے سوا کوئی چارہ نہ رہا۔\" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٦٦:٣)","\"دیوانی اور عسکری نظام میں وہ باضابطگی اور ہم آہنگی کبھی پیدا نہ ہو سکی جو سلطنت عثمانیہ میں دیکھی جاتی تھی۔\" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٥٠:٣)","\"١٩٣٠ء میں فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے قوانین پر مبنی نئے ضابطہ ہاپی دیوانی و فوجداری نافذ کیے گئے تھے۔\" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٦٠:٣)"]

انگلش

["office or jurisdiction of a diwan; ministry; a civil court"]