دیکھا دیکھی کے معنی

دیکھا دیکھی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دے + کھا + دے + کھی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم صفت |دیکھا| کے ساتھ |دیکھا| کی تانیث |دیکھی| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٣٥ء سے "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک دوسرے کی طرف دیکھنا","ایک دوسرے کے سامنے ہونا","حرصا حرصی","دیکھ کر","ریس کرکے","ریسم ریس","کسی کو کام کرتے دیکھ کر آپ بھی کرنے لگنا"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), متعلق فعل

دیکھا دیکھی کے معنی

["١ - تاک جھانک، دیدہ بازی۔","٢ - جانچ پڑتال، چھان بین۔","٣ - مشاہدہ کیا ہوا، خود سے دیکھا ہوا۔"]

[" یہی مدتوں دیکھا دیکھی رہی دلوں کی کیسو سے نہ ہرگز سہی (١٨١٠ء، میر، کلیات، ٩٨٥)","\"یہاں تک دیکھا دیکھی ہوئے کہ ہر ایک کے لوح دل پر . صورت نقش ہو گئی۔\" (١٨١٠ء، میر، کلیات، ٩٨٥)","\"بھلا دیکھا دیکھی سنا سنی کے برابر کیسے ہو سکتی ہے۔\" (١٩٤٠ء، حکایات رومی، ٤٦:٢)"]

["١ - نقالی کے طور پر، دوسرے کی حرص یا ریس میں؛ حرصا حرصی، ہمسری کے طور پر۔","٢ - دیکھتے دیکھتے، دیکھنے کے دوران۔"]

["\"چھوٹے بھائی کی طرف اشارہ کیا جو فلکا کو دیکھا دیکھی موم بتی کتر رہا تھا۔\" (١٩٨٢ء، ڈنکو، ١١٦)","\"ایسے شعراء موجود رہے جو بے سمجھے بوجھے محض دیکھا دیکھی شعر کہتے تھے۔\" (١٩٦١ء، اردو زبان اور اسالیب، ١٩)"]

دیکھا دیکھی english meaning

Seeing or looking at one anothernutural gazzing or scanning; the being within sight (of an object) imitationemulationcompetitionrivalryexaggeratehyberbolemutual imprecation to prove truth of one|s point [A]use hyperboles [A]

شاعری

  • کھیل گئے کیوں جان پہ انجم تم نے ابھی کیا دنیا دیکھی
    مرنے لگے خوبان جہاں پر تیری میری دیکھا دیکھی
  • یہی مدتوں دیکھا دیکھی ہیں
    دِلوںکی کِسو سے نہ ہرگز کہی
  • اُس نے عدو کا شوگ کیا ،یاں اُس سے وفا کی آس بندھی
    داغِتمنا ، رنگِ حنا کی دیکھا دیکھی چُھوٹ گیا

محاورات

  • دیکھا دیکھی سادھے جوگ۔ چھیجے گایا بادھے روگ