ذابح کے معنی
ذابح کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ذا + بِح }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اصل معنی اور حالت میں اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٠١ء میں "دیوان جوشش" میں مستعمل ملتا ہے۔
["ذبح "," ذابِح"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
ذابح کے معنی
١ - ذبح کرنے والا، حلال کرنے والا۔
"ذابح وقت ذبح کے بسم اللہ کہے۔" (١٨٨٧ء، نیر المصائب، ٢١٥)
٢ - [ نجوم ] کو کبتہ الجدی کے اٹھائیس ستاروں میں سے دو ستاروں کا نام، سعد ذبح۔
حکم دے تو جو شہا واسطے قربانی کے سعد ذابح بھی کرے ایسا چھری کو برّاں (١٨٥٤ء، دیوان ذوق، ٢٩٧)
ذابح کے مترادف
قصاب
ذابح کے جملے اور مرکبات
ذابع البقر, ذابع صغیر, ذابح البقر
ذابح english meaning
["slauterer","sacrificer; butcher"]