ذریعۂ آمدنی کے معنی
ذریعۂ آمدنی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ذَری + عَہ + اے + آم + دَنی }{ ذَری + عَہ + اے + آ + مَد + نی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |ذریعہ| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے لیے ہمزہ زائد لگانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم |آمدنی| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٨ء میں "مہذب اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔, iعربی زبان سے مشتق اسم |ذَرِیعَہ| کو کسرہ اضافت کے توسّط سے فارسی مصدر |آمدَن| سے ماخوذ اسم |آمدَنی| کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا (آمدنی مضاف الیہ اور |ذریعہ| مضاف)۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٦٨ء کو "مہذب اللغات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
ذریعۂ آمدنی کے معنی
١ - کام یا دھندا جس سے پیسہ کمایا جائے۔
"ہم علم ہی کی روٹی کھاتے ہیں یہی ہمارا ذریعۂ آمدنی ہے۔" (١٩٦٨ء، مہذب اللغات، ٤١٩:٥)
ذریعۂ آمدنی english meaning
source of income