ذوی الارحام کے معنی

ذوی الارحام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذَوِل (ی ا غیر ملفوظ) + اَر + حام }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |ذوی| کے ساتھ |ا ل| بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |ارحام| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٦٧ء کو "نورالہدایہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["وہ رشتے دار جو ماں بہن بیوی یا لڑکیوں کی طرف سے منسوب ہوں اور ذوی الفرائض اور عصبہ نہ ہوں"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

ذوی الارحام کے معنی

١ - [ میراث ] میت کے وہ ورثا جو ذوی الفروض اور عصبہ نہ ہوں مثلاً میت کی بیٹیوں اور پوتیوں کی اولاد، میت کا نانا اور نانا کا باپ یا نانا کی ماں یا نانا کی نانی، بہنوں کی اولاد بھائیوں کی بیٹیاں وغیرہ۔

 پھر ہو وہ تقسیم ذوالارحام میں بعد ہم مولی الموالاۃ اس کو لیں (١٨٩١ء، کنزا لآخرۃ، ١٥١)

٢ - قرابت دار، رشتہ دار۔

 عزیزاں کا خوشدل سدا توں کرے ذوالارحام کا حق ادا تُوں کرے (١٦٨٨ء، ہدایات ہندی، ٤١)

ذوی الارحام english meaning

Relatives by the mother|s sideuterine relations