رئیس کے معنی
رئیس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَئِیس }امیر
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٠١ء میں آرائش محفل میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔,
رءس رَئِیس
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد ), اسم
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : رَئِیسَہ[رَای + سَہ]
- جمع : رَؤُسا[رَاُو + سا]
- جمع ندائی : رَئِیسو[رای + سو (و مجہول)]
- جمع غیر ندائی : رَئِیسوں[رَای + سوں (و مجہول)]
- تقابلی حالت : رَئِیس تَر[رَاِیس + تَر]
- تفضیلی حالت : رَئِیس تَرِین[رَاِیس + تَرِین]
- لڑکا
رئیس کے معنی
رئیس و راجہ و نواب منتظر ہیں بہ شوق کہ نائب شہِ لندن کی آمد آمد ہے (١٩٢١ء، کلیات اکبر، ٣١٣:١)
"فالتو کپڑے کس کے گھر میں ہیں شائد رئیسوں کے گھر میں ہوں۔" (١٩٣٦ء، پریم چند، واردات، ٩)
"دولت پور کے رئیس کا نام سن کر تو ماں کے منہ میں پانی بھر آیا۔" (١٩٠٨ء، صبحِ زندگی، ٢٣١)
"ایک چینی فاضل اس جامعہ کا رئیس مقرر ہوا۔" (١٩٢٧ء، مقدمہ تاریخِ سائنس، ١، ١١٠٤:٢)
"چونکہ شریانِ قلب جیسے رئیس عضو کی شاخ ہے اس میں یہ قوتیں لامحالہ زیادہ ہوتی ہیں۔" (١٩٣٦ء، شرح اسباب (ترجمہ)،٢، ٢٨٤)
رئیس کے مترادف
راجا, قائد, کبیر, نواب, سردار, سالار, مقتدر
رئیس کے جملے اور مرکبات
رئیس الرؤسا, رئیس قریہ, رئیس الاشقیا, رئیس البدن, رئیس البیت, رئیس التحریر, رئیس آفندی, رئیس الاحزاب
رئیس english meaning
Raees