رائتا کے معنی
رائتا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ را + اِتا (کسرہ ا مجہول) }
تفصیلات
iقیاس کیا جاتا ہے کہ سنسکرت کے لفظ راجی کَرِت (راجا کا بنایا ہوا) سے ماخوذ ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٢ء میں "خط تقدیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
["راجیکَرِت "," رائِتا"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : رائِتے[را + اِتے]
- جمع : رائِتے[را + اِتے]
- جمع غیر ندائی : رائِتوں[را + اِتوں (و مجہول)]
رائتا کے معنی
١ - اُبلا ہوا کدو، ککڑی، بیگن وغیرہ دہی میں ملا کر تیار کیا ہوا سالن، نیز بورانی (خصوصاً جس میں رائی پڑی ہو)۔
"نہایت مزیدار کہ اسے کھا کر انگلیاں چاٹا کرے، جسے چٹخارے کا بھرتہ یا رائتہ۔" "جن کے آخر میں الف آنا چاہیے . راجا، رائتا، رجواڑا، ردا ." (١٩١٥ء، مرقع زبان و بیان دہلی، ٢١)(١٩٧٤ء، اُردو املا، ٩٥)
رائتا english meaning
["pumpkins or cucumbers sliced and pickled (in sour milk)","condiment of sliced pumpkin; a salad"]