راج ہنس کے معنی

راج ہنس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ راج + ہَنْس (ن غنہ) }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسما |راج| اور |ہنس| پر مشتمل مرکب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک دریائی پرند","ایک قسم کا بڑا ہنس جس کی ٹانگیں اور چونچ سرخ ہوتی ہے","ایک قسم کی مرغابی","بڑی بط","رائل فیملی","شاہی خاندان","شاہی قبیلہ","شاہی نسل"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : راج ہَنْسوں[راج + ہَن (ن غنہ) + سوں (و مجہول)]

راج ہنس کے معنی

١ - بڑی بطخ جس کی چونچ اور پیر سرخ رنگ کے ہوتے ہیں اور جو بڑی بڑی جھیلوں میں رہتی ہے، قاز۔

"راج ہنس وغیرہ کے پر بڑے اونچے داموں میں جاتے ہیں۔" (١٩٥٤ء، حیوانات قرآنی، ٥٣٠)

٢ - ایک راگ کا نام۔

"راج ہنس، یہ راجہ بھرت کا اختراع کیا ہوا ہے۔" (١٩٣٦ء، تحفۂ موسیقی، ٧١:٢)

راج ہنس english meaning

goose

شاعری

  • بھالے کا پروئے ملے راج و نس
    چھتر پال باگل چلے راج ہنس
  • بدخ راج ہنس قاز بوزے کوے
    کلنگ کایراں بوند کاکاتوے
  • بیٹھا کاگ کالا اوڑیا راج ہنس
    اوٹھے شیام سندر سو یاراج ونس
  • بھالے کا پروئے ملے راج ونس
    چھتر پال باگل چلے راج ہنس
  • بھالے کا پروئے ملے راج ونس
    چھتر پال پاگل چلے راج ہنس