راج[1] کے معنی
راج[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ راج }
تفصیلات
iاردو میں سنسکرت زبان کے لفظ |راجیہ| سے ماخوذ ہے اور بطور اسم نکرہ مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء، میں "قلی قطب شاہ" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
["راجیہ "," راج"]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
راج[1] کے معنی
"لاہور کی شاہی قلعہ پر انگریزی راج قائم ہونے کی تاریخ ١٨٤٩ء، ہے" (١٩٨٥ء، پنجاب کا مقدمہ، ١٦)
کہاشاہ توں دین کا راج ہے توں سلطانِ عالم کا سرتاج ہے (١٦٣٥ء، محی الدین نامہ، ٧)
"ہر طرف خاموشی اور سناٹے کا راج تھا" (١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ١٢)
ہمارا کشورِ دل بھی تو ہے تمہار راج تمہارے تحتِ حکومت سے سب ہمارا راج (١٨٦٦ء، ہربز، دیوان؛ ٣٨)
سنگم کا اب بھی منظر پہلا سا ہے دل آرا پریاگ راج میں ہے فردوس کا نظارا (١٩٢٩ء، مطلع انوار، ٣٠)
ہیں چالیں نئی اس کی ہر دم بدم کوئی راج پر ہو کوئی ہو عدم (١٧٩٤ء، جنگ نامہ دو جوڑا، ١)
"راج کی اہم ترین خصوصیت اولاً یہ ہے کہ وہ ناقابلِ تقسیم ہوتا ہے" (١٩٤١ء، قانون و راجِ ہنود، د، ٧٦:١)
"سندھ میں گونر راج کا مطالبہ کرنے والے لوگ ڈرگ مافیا کے ایجنٹ ہیں" (١٩٨٨ء، روزنامہ جنگ، ٢٠ مارچ، ١)
کیوں نہ ہو ان کو خرمنوں پہ راج تحت میں اُن کے لیے تمام اناج (١٧٧٥ء، مشویاتِ حسن، ١٦٥:١)
ہے کوئی غنی تو کوئی محتاج بے گھر ہے کوئی کسی کے گھر راج (١٩١١ء، کلیاتِ اسماعیل، ٥)
راج[1] کے مترادف
اقتدار
راج[1] english meaning
["royalty","sovereignty","reign; kingdom","realm","state","dominion","empire","monarchy","government; administration or exercise of government","rule","sway","sovereignty"]