راحت رسانی کے معنی

راحت رسانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ را + حَت + رَسا + نی }

تفصیلات

iعربی سے ماخوذ اسم |راحت| کے ساتھ فارسی لاحقہ فاعلی |رساں| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب |راحت رسانی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٠٦ء کو "الحقوق و الفرائض" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

راحت رسانی کے معنی

١ - سکون و آرام پہنچانے والا، سکھ دینے والا، آرام پہنچانا۔

"ہر شخص دوسروں کا خیال رکھے کہ ان کو کسی طرح کی تکلیف نہ ہو اور حتی الوسع ان کی خوشنودی اور راحت رسانی اور خیر خواہی میں کوشش کرے۔" (١٩٠٦ء، الحقوق الفرائض، ١٨٨:٣)