راست اقدام کے معنی

راست اقدام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ راسْت + اِق + دام }

تفصیلات

iفارسی لفظ راست جو اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے، کے ساتھ عربی لفظ اقدام کو بطور موصوف لگا کر مرکب توصیفی بنایا گیا ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٤٦ء میں "خطباتِ قائداعظم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

راست اقدام کے معنی

١ - حکومت کے خلاف عملی احتجاج جیسے ہڑتال وغیرہ یا ملکی قانون کی خلاف ورزی انگریزی ڈائریکٹ ایکشن (Direct Action) کا لفظی ترجمہ۔

"١٦, اگست کو مسلم لیگ نے یوم راست اقدام منانے کا اعلان کیا تھا تاکہ مسلم لیگ کا پیغام عوام تک پہنچایا جا سکے۔" (١٩٧٥ء، ہمارے قائداعظم، ٥٤)