راضی کے معنی

راضی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ را + ضی }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم مشتق ہے اور اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے سب سے پہلے ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خوش ہونا","پسند کرنے والا","چاق و چوبند","خوش باش","صابر وشاکر","صحت مند","صحت ور","صحیح سالم","منظور کرنے والا","ہشاش بشاش"]

رضی رضا راضی

اسم

صفت ذاتی ( مؤنث )

راضی کے معنی

١ - کسی امر کو قبول کرنے یا کسی بات پر تیار ہو جانے والا۔ متفق۔ رضامند۔

"ہم سب راضی ہیں آپ بے تامل اس درخواست کو قبول فرمائیں۔" (١٨٨٧ء، خیابانِ آفرینش، ١٩)

٢ - کسی شے یا شخص یا بات یا امر کو پسند کرنے والا یا اس سے خوش ہونے والا؛ خوشنود۔

"روایتیں ہیں ایک تو یہ کہ وہ آدم خان سے راضی ہو گئی تھی۔" (١٩٢٧ء، سریلے بول، ٦٥)

٣ - خوشگوار یا ناخوشگوار دونوں صورتوں یا حالتوں کو خوشی کے ساتھ قبول کرنے والا، صابر، شاکر، قانع۔

 روتے ہیں آپ کس لیے یا سیدِ اْمم راضی ہیں ہم پہ راہِ خدا میں ہوں جو ستم (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٠:١)

٤ - مسرور، خوش، مطمئن۔

"اللہ راضی ہو ان سے اور وہ راضی ہوئے اس سے اور تیار کر رکھے ہیں واسطے ان کے باغ۔" (١٩١٧ء، القرآن حکیم (ترجمہ)، محمودالحسن، ٣٤٩)

٥ - آمادہ، مستعد، خواہش مند۔

 دغا باز سب تے وو قاضی اتھا سدا ایسے کاموں پہ راضی اتھا (١٦٣٩ء، طوطی نامہ، غواصی، ٦٠)

راضی کے مترادف

آمادہ, رضامند, شاد, شاکر, خوش, قانع, متفق

آمادہ, باصحت, تندرست, چونچال, خواہشمند, خوش, خوشنود, رضامند, رَضَوَ, شاد, شاکر, صابر, صحیح, قانع, متفق, متوکل, مسرور, مطمئن

راضی کے جملے اور مرکبات

راضی خوشی

راضی english meaning

leasedwell-pleasedcontentcontentedsatisfiedagreedwillingacquiescent; regarding with good will or favour; (colloq.) wellin good healthagreeable (to)consentingresigned to the will (of)statisfied

شاعری

  • مت نکل گھر سے ہم بھی راضی ہیں
    دیکھ لیں گے کبھو سرِ بازار
  • جو راضی نہ ہو پھر او بھانا کرے
    تیرا کام بھی کون دانا کرے
  • راضی سے وقت صلح تو بھولے سے وقت جنگ
    کچھ تم سے ہم تمہاری قسم لیں گے دیکھنا
  • منجے کام نیں کس کی تدبیر سوں
    کہ راضی ہوں میں اس کی تقدیر سوں
  • دوست سے توبہ نہیں کرتا ہے دوست
    راضی ہوں میں جس میں راضی ہووے یار
  • راضی وہ ہوکے رات سہج میں بچل گیا
    عنقا پھنسا تھا دام میں لیکن نکل گیا
  • تو راضی جس میں ہو ان کی رضا
    یہ اگر خوش ہوں تو خش ہوگا خدا
  • وہ بھی راضی ہو جب تو کردینا
    حسب خواہش اسے بھی بردینا
  • جس نے خو اپنی کی رضا کے ساتھ
    راضی رہتا ہے وہ خدا کے ساتھ
  • جو خوشامد کرے خلق اس سے سدا راضی ہے
    سچ تو یہ ہے کہ خوشامد سے خدا راضی ہے

محاورات

  • آک کا کیڑا آک میں راضی۔ ڈھاک کا ڈھاک میں
  • ال (١) خاموش (- خموش) نیم راضی
  • بمرگ گیر تابہ تپ راضی میشود
  • تنور بازی اور اللہ راضی
  • جب دو دل راضی تو کیا کرے گا قاضی
  • جس کو گیہوں کی نہیں وہ چنے کی ہی سے راضی
  • حق کا راضی خدا ہے
  • دو دل راضی تو کیا کرے گا قاضی
  • دیدار بازی (اور مولا) خدا راضی
  • رضائے خدا پر راضی رہنا

Related Words of "راضی":