راہ داری کے معنی
راہ داری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ راہ + دا + ری }
تفصیلات
iراہ کے ساتھ دار (داشتن مصدر سے) بطور لاحقہ فاعلی لگا کر اسم فاعل راہ دار بنایا گیا۔ اور راہ دار کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبتی لگا کر مرکب بنایا گیا ہے اردو میں سب سے پہلے ١٨٧٣ء میں "اخبار مفید عام" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
راہ داری کے معنی
"ابتدائی مرحلے میں راہ داری کے لیے پروانے (پاس) جاری نہیں کئے جائیں گے" (١٩٧٧ء، میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا، ٢٢٧)
"بیرم خاں . نے . تمغہ جات، راہداریاں اسلامی اور نذرانے تمام ممالک مقبوضہ کے معاف کر دینے کے احکامات صادر کئے" (١٩٧٩ء، تاریخ پشتون (ترجمہ)، ٣٠٥)
"راہداری کے ساتھ ایک چھوٹی دیوار سے وہاں سے پھلانگتا تھا۔" (١٩٨٦ء، سہ حدہ، ٨٩)
"سمندر کم و بیش دنیاوی دولت کے لیے ایک اہم اور بنیادی ذریعہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ یعنی ایک طرف تو تجارت کے لیے بہترین راہ داری اور دوسری طرف سمندری تہ سے غذا، توانائی اور معدنیات کے ذخائر کا منبع ثابت ہوتا ہے" (١٩٧٣ء، جدید سائنس، دسمبر، ٤٧)
"جس قدر رقم حقیقی کرایہ ریل، کشتی یا دوسرے خرچ راہ داری کی بابت صرف ہوئی ہو وہ اس کے پانے کا مستحق ہو گا" (١٩٠١ء، ارکانِ اربعہ، ١٢٩)
"ہمارے ایجنٹ . کا بل سے افغان راہداری (پاسپورٹ) لے کر بے خوف و خطر ہندوستان آتے جاتے تھے" (١٩٥١ء، مشاہدات کا بل و یاغستان، ٦٩)
راہ داری english meaning
["tolls","duties"]