رتبہ کے معنی

رتبہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رُت + بَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے سب سے پہلے ١٦١١ء، میں "قلی قطب شاہ" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پایہ (بڑھانا۔ بڑھنا۔ پانا۔ دینا۔ گھٹنا۔ ہونا کے ساتھ)","عزت و حرمت کا درجہ یا مقام"]

رتب رُتْبَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : رُتبے[رُت + بے]
  • جمع استثنائی : مراتِب[مَرا + تِب]
  • جمع غیر ندائی : رُتبوں[رُت + بوں (و مجہول)]

رتبہ کے معنی

١ - عِزت و حُرمت کا درجہ یا مقام، منزِلت، پایہ؛ (مجازاً)، درجہ۔

"میرے رُتبہ اور مؤقف کے متعلق سوالات اٹھائے جارہے ہیں" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٦٥٤)

٢ - حد (کسی کام کی)، حیثیت۔

 لانے سے ہوا فائدہ مجھ کو یاں کیا جانے سے چرخ کا رُتبہ واں کیا (١٩٣٨ء، الخیام، ١٥)

٣ - بلندی، سرفرازی۔

"بڑا کتا چھوٹے کتے کے بھونکنے کا جواب نہیں دیا کرتا، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسے اپنی شان اور اپنے رتبہ کا احساس ہے" (١٩٣١ء، ارتقاء، ٧٨)

٤ - [ ریاضی ] نسبت، درجہ، مقام۔

"ا ب ط، طہہ اور طہ باالترتیب ت میں رُتبوں . کی مقداریں ہیں" (١٩٣٨ء، ذرہ اور استوار جسم کا علمِ حرکت، ٥٧٣)

رتبہ کے مترادف

آبرو, جاہ, درجہ, قدر, طبقہ, گریڈ, عزت, مرتبہ, منصب, عہدہ

آبرو, پت, حرمت, درجہ, زینہ, سیڑھی, عزت, عہدہ, قدر, مرتبہ, منزلت, منصب, وقر

رتبہ کے جملے اور مرکبات

رتبہ شناس, رتبہء اعلی, رتبہ دار

رتبہ english meaning

a stepstair; stationstandinghonour rankconditionqualitydegreedignity; high station or dignity; distinction

شاعری

  • ریختہ کا ہے کو تھا اس رتبہ اعلیٰ میں میر
    جو زمین نکلی اُسے تا آسماں میں لے گیا
  • کیا مجھے اس کے رتبہ عالی کو اہلِ خاک
    پھرتے ہیں جوں سپہر بہت ہم درے درے
  • عشق نے یہ بھی رتبہ ہم کو دیا
    لوگ کہتے ہیں محترم بابا
  • رتبہ بمٹ و شفاعت روبت پروردگار
    آخر بت کا ملیت مختم فوز و ظفر
  • اس کے پاسنگی کا بھی رتبہ اسے حاصل نہیں
    تیرے سنگ در کا ہم پلہ ہو کوہ طور کیا
  • تمہاری عزتیں تھیں اوج تھا رتبہ تھا شانیں تھیں
    تمھاری بات تھی احکام تھے کہنا تھا آنیں تھیں
  • خاک ہوں پر توتیا ہوں چشم مہر وماہ کا
    آنکھ والا رتبہ سمجھے مجھ گبار راہ کا
  • خدا نے پدمنی کو قوم میں ان کی کیا پیدا
    بڑا ہر ایک رتبہ پھر نہ کیوں سمجھے چمار اپنا
  • لحن داؤد کا رتبہ نہیں جس کے آگے
    ہے بھری کانوں میں وہ ایک بشر کی آواز
  • بلند رتبہ وہ حاکم ، وہ سر فراز امیر
    کہ باج تاج سے لیتا ہے جس کا طرف کلاہ

محاورات

  • ایک کو دے رتبہ عالی ایک کو دے کھرپا جالی
  • خالہ کا رتبہ ماں کے برابر
  • رتبہ بلند ہونا
  • شہادت (کا مرتبہ) پانا

Related Words of "رتبہ":