رجعت کے معنی
رجعت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَج + عَت }
تفصیلات
iعربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم مصدر |رجع| سے مشتق ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨٣٠ء میں تقوِیۃُ الایمان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["لوٹنا","بعد موت کے زمین پر واپس آنا","چاند اورسورج کے سوا کسی اور سیارہ کا اپنی معمولی گردش سے پھرنا","چٹھی کا جواب","شوہر کا اپنی مطلقہ کی طرف رجوع کرنا","طلاق کے بعد عورت سے پھر نکاح کرنا","فضول یا بیہودہ باتیں","لوٹ پلٹ","کسی سیارے کا اپنی معمولی گردش سے پھرنا سوائے چاند کے","کسی عمل کے شرائط میں غلطی ہوجانے سے پاگل ہوجانا"]
رجع رَجْع رَجْعَت
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
رجعت کے معنی
"کراچی کے عوام جن کے سیاسی شعور اور بیداری میں نئی مہاجر آبادی کی شمولیت سے مزید اضافہ ہوا تھا. مستقبل کی حکومتوں کی ہر غیر مناسب رجعت کو روکنے کی صلاحیت کو بروئے کار لاسکیں گے" (١٩٨٦ء، رودادِ چمن، ١٥٩)
"مشکلات سے فرار کی ایک اور صورت یہ ہوتی ہے کہ ان حلوں کی طرف غور کیا جائے جو شخصی نشوونما کی ابتدائی دور میں اطمینان بخش تھے، ماضی کی طرف اس قسم کی بازگشت کو اصطلاحاً رجعت کہا جاتا ہے" (١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ٥٨١)
بازگشت یا رجعت، جبکہ اولاد میں پرکھوں کی کوئی سیرت ظاہر نہیں ہوتی بلکہ کم و بیش کسی دور کے آباؤ اجداد کی سیرت ظاہر ہوتی ہے۔" (١٩٤٣ء، مبادی نباتیات، ٨٣٦:٢)
"اِس عدت کے اندر، اور اس لوٹا لینے کو رجعت کہتے ہیں" (١٩٦٩ء، معارف القرآن، ٤٩٠:١)
"ظلِ آفتاب ایک دائرہ ہندی پر کبھی رجعت نہیں کرسکتا۔" (١٨٤٤ء، رسالہ علم ہیئت (ترجمہ)، ٩٩)
"اگر شاہ غلام علی صاحب نہ ہوتے تو مجھے رجعت ہو جاتی" (١٩٢٩ء، تذکرۂ کاملانِ رام پور، ٤)
اُدھر سے ہونے ہی والا ہے اب فرمان رجعت کا کہ دنیا ہی میں اہلِ شر جہنم کا مزا دیکھیں (١٩٤٠ء، بیخود موہانی، ک، ١٣٧)
بفرمانِ دیداللہ روزِ رجعت کھنچ کے آیا تھا پڑا ہے آج تک لرزا سا جسمِ مہرِ تاباں پر (١٩٣٥ء، عزیز لکھنوی، صحیفۂ والا، ١٠٨)
"سست پڑھنے والے نہ صرف ایک وقت میں کم الفاظ اخذ کرتے ہیں بلکہ انہیں دیکھا جاتا ہے کہ وہ واپس جاتے ہیں اور دوبارہ پڑھتے ہیں جسے خواندگی میں رجعت کہتے ہیں" (١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں، (ترجمہ)، ٢٠٦)
"رجعت کہتے ہیں بسبب قہرِ اِلٰہی مقامِ سے بطریقِ انقطاع پھر جانا۔" (مصباح التعرف، ١٢٦)
رجعت کے مترادف
بازگشت, قدامت
اعادہ, اڑ, بازگشت, بکواس, جنون, رَجَعَ, رٹ, سودا, ضد, عود, قدامت, لوٹاؤ, لوٹنا, معاودت, واپسی, ہٹ
رجعت english meaning
return; the act of returningreverting; return or recurrence; return of a man to his familyany cone-bearing treefirepine |P|remarriage one|s conditionally-divorced wiferetracingretractionretrogression
شاعری
- ادھر سے ہونے ہی والا ہے اب فرمان رجعت کا
کہ دنیا ہی میں اہل شر جہنم کا مزا دیکھیں - حال رجعت کا ہے معلوم تمہیں دن بہرو
یا علی مہر کہاں جائے تمہارا ہو کر - بفرمان ید اللہ روز رجعت کھنچ کے آیا تھا
پڑا ہے آج تک لرزہ سا جسم مہر تاباں پر - رجعت الشمس کا کشمس ہے قصہ اے مہر
بندہ شیر خدا ہوں سگ دنیا کیا ہیں - رجعت پسند ہو گئے ملت کے سنگ راہ
اسلام کی اجڑ گئی کھیتی ہری بھری - صبح دم آنے کو تھا وہ کہ گواہی دے ہے
رجعت قہقہری چرخ و قمر آخر شب - کرن تار گریباں بن گئی اللہ ری وحشت
جلالی اسم تھا جب تو ہوئی خورشید کو رجعت
محاورات
- رجعت ہوجانا یا ہونا