رخت سفر کے معنی

رخت سفر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَخ + تے + سَفَر }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |رَخْت| کو کسرہ اضافت کے ذریعے عربی سے مشتق اسم |سَفَر| کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٧ء کو "میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["چنچل لڑکي","سفر کا سامان","سفري سامان"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

رخت سفر کے معنی

١ - سفر کا سامان۔

"میں جب راولپنڈی سے ڈھاکہ روانہ ہوا تو رختِ سفر بڑا مختصر تھا۔" (١٩٧٧ء، میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا، ١٣)

٢ - [ کنایۃ ] آخرت کی تیاری، موت کے سفر کی تیاری۔

"سرکار استغراق میں تھے، رختِ سفر کا مشاہدہ فرما رہے تھے، عالم خاک سے آنکھ بند تھی۔" (١٩١٤ء، سی پارہ دل، ٢٣:١)

رخت سفر english meaning

baggage

شاعری

  • قائم آ، رخت سفر باندھ کہ یاں سے اپنا
    جی تو جانے کو نہ چاہے تھا پہ ناچار چلے
  • مشفق پدر تو رخت سفر کر گیا ہے بار
    بھائی کو اس سے آگے ہی تھی دشمنوں کی مار