رخصت اتفاقی کے معنی
رخصت اتفاقی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رُخ + صَتے + اِت + تِفا + قی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |رخصت| کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم |اتفاق| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠١ء کو "ارکان اربعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["وہ رخصت جو کسی اتفاقی کام کے لئے ملتی ہے عام طور پر دس دن سے زیادہ نہیں ہوتی"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
رخصت اتفاقی کے معنی
١ - وہ چھٹی جو ملازم کو حسب قاعدہ، مدت کار میں کسی ناگہانی واقعہ یا ضرورت کے وقت مل سکتی ہے۔
"ایک رخصت تو رخصت اتفاقی کہلاتی تھی۔" (١٩٧٤ء، پھر نظر میں پھول مہکے، ٦٤)
رخصت اتفاقی english meaning
casual leave