رسیلا پن
{ رَسی + لا + پَن }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ صفت |رسیلا| کے ساتھ |پن| بطور لاحقۂ اسمیت لگانے سے مرکب |رسیلا پن| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٢ء کو "محامد خاتم النبیین" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : رَسِیلے پَن[رَسی + لے + پَن]
- جمع : رَسِیلے پَن[رَسی + لے + پَن]
رسیلا پن کے معنی
١ - رس بھرا، عرق دار، شاداب، تازگی، شادابی، شیرینی۔
"اس کے چہرے پر تازگی تھی نیا نکھار تھا ہونٹوں میں رسیلا پن اور رخساروں پر سرخی آ چکی تھی۔" (١٩٨٢ء، پچھتاوے، ١٥٣)