رسیور کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word receiver meanings and details

رسیور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رِسی + وَر }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٨ء کو "مجموعہ ضابطۂ دیوانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["قبول کرنا","وہ شخص جس کے سپرد عدالت کے حکم سے مال وغیرہ وصول کرکے اور بیچ کر روپیہ داخل کرنا ہو","ٹیلے فُون کا وہ آلہ جو کان سے لگاتے ہیں","ٹیلے فُون کا وہ حصہ جہاں سے بولنے والے کی آواز سُنی جائے","کسی جائیداد کا سرکاری نگران"]

Receiver رسیور

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : رِسِیوَرْز[رِسی + وَرْز]

رسیور کے معنی

١ - وہ شخص جو بحکم عدالت کسی جائداد کی تحصیل وصول اور جمع خرچ مرتب کرے، امین، متولی، محصل۔

"ہاں مالک کے خلاف راست کارروائی کر کے اسے قرق اور تقرر رسیور کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔" (١٩٤١ء، قانون و رواج ہنود، ٦٦٥:١)

٢ - ٹیلی فون کا وہ حصہ جس سے آواز سنائی دیتی ہے، چونگا۔

"ٹیلی فون کے دو ضروری حصے ٹرانسمیٹر اور رسیور کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔" (١٩٤١ء، قانون و رواج ہنود، ٦٦٥:١)

٣ - [ کھیل ] (گیند) لینے والا۔

"جو کھلاڑی پہلے گیند مارے گا |سرور| کہلائے گا اور دوسرا کھلاڑی |رسیور| یعنی لینے والا کہلائے گا۔" (١٩٦٠ء، ہمارے کھیل، ٢٣١)

رسیور or receiver english Translation

receiver [E]

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!