رشتۂ اخوت کے معنی

رشتۂ اخوت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رِش + تَہ + اے + اُخُوْ + وَت }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |رشتہ| کے آخر پر |ہمزہ| بطور کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم |اخوت| لگانے سے مرکب اضافی |رشتہ اخوت| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١١ء کو "سیرۃ النبیۖ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

رشتۂ اخوت کے معنی

١ - بھائی بندی کا تعلق، برادری کا تعلق، دوستی، برادرانہ تعلق۔

"آنحضرت صلعم نے خیال فرمایا کہ انصار اور ان میں رشتہ اخوت قائم کر دیا جائے۔" (١٩١١ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٦٤:٢)