رشد و ہدایت

{ رُش + دو (و مجہول) + ہِدا + یَت }

تفصیلات

iعربی سے ماخوذ اسم |رشد| کے ساتھ |و| بطور حرف عطف لگا کر عربی اسم |ہدایت| لگانے سے مرکب عطفی |رشد و ہدایت| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٣ء کو "سیرۃ النبیۖ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

رشد و ہدایت کے معنی

١ - افزائش اور رہ نمائی۔

"محمد ایثار علی (ذایق) خلف مولانا شاہ محمد دلدار علی مذاق بدایونی . (نے) تمام عمر اپنی آبائی رہایش گاہ میں رشد و ہدایت کا سلسلہ جاری رکھا۔" (١٩٨٧ء، تذکرۂ شعرائے بدایوں، ٣٨٥:١)