رفتہ رفتہ کے معنی

رفتہ رفتہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَف + تَہ + رَف + تَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان میں رفتن مصدر سے اسم صفت رفتہ کی تکرار سے اردو میں مرکب ہوا (جیسے اردو میں آہستہ آہستہ، دھیرے دھیرے، جاتے جاتے وغیرہ) اردو میں اصل مفہوم اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٧٠٧ء میں ولی کے "کلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آہستہ آہستہ","تھوڑا تھوڑا","درجہ بدرجہ","دھیرے دھیرے","سہج سہج","ہوتے ہوتے","ہولے ہولے"]

اسم

متعلق فعل

رفتہ رفتہ کے معنی

١ - آہستہ آہستہ، بتدریج، ہوتے ہوتے۔

"رفتہ رفتہ ایک دن ایسا بھی آیا کہ مجھے ایک چارج شیٹ دی گئی" (١٩٨١ء، قطب نما، ٥٥)

رفتہ رفتہ english meaning

going onin the act of goingin process of time; step by stepby degreesfit of passionin due course

شاعری

  • فسانہ خواں دیکھنا شبِ زندگی کا انجام تو نہیں ہے
    کہ شمع کے ساتھ رفتہ رفتہ مجھے بھی کچھ نیند آرہی ہے
  • برگ حنا پہ جا کے لکھوں اپنے دل کی بات
    جو رفتہ رفتہ جا کے لگے دلربا کے ہات
  • رفتہ رفتہ بجھ گئے سارے چراغ
    ایک چہرہ جھلملاتا، رہ گیا
  • رفتہ رفتہ ہر اک زخم بھر جائے گا
    سب نشانات پھولوں سے ڈھک جائیں گے
  • رفتہ رفتہ سخن ہوے نالے
    اڑنے لاگے جگر کے پرکالے
  • اس قدر کی صرف تسخیر پری رو یاں میں عمر
    رفتہ رفتہ نام میرا اب پری خواں ہو گیا
  • موسم گل میں کئی دن جوش خون پیدا ہوا
    رفتہ رفتہ پھر تو اک خاصہ جنوں پیدا ہوا
  • قوم کی تاریخ سے جو ہے خبر ہو جائے گا
    رفتہ رفتہ آدمیت کھو کے خر ہو جائے گا
  • دو دن کے چاو چوز حسن کے وہ ہو چکے
    پھر رفتہ رفتہ اپنے قرینے پہ آرہے
  • جسم میں سانس کا اجرا ہوا رفتہ رفتہ
    بیر آسن جوتھا ڈھیلا ہوا رفتہ رفتہ

محاورات

  • شاگرد رفتہ رفتہ با استاد میرسد