رموٹ کنٹرول کے معنی

رموٹ کنٹرول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رِموٹ (و مجہول) + کَنْٹ + رول (و مجہول) }

تفصیلات

iانگریزی اسم |رِموٹRemote| بمعنی دور اور انگریزی ہی میں فعل |کنٹرول Controle| بمعنی قابو کرنا کو ملا کر اسم صفت بنایا گیا ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط میں مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٧ء میں "حصار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

رموٹ کنٹرول کے معنی

١ - بلا تارِ برقی دور سے، برقی آلات یا ریڈیو، ٹی وی اور دوسری برقی مشینوں کی نگرانی، کنٹرول؛ (مجازاً) خود کار گرفت یا کنٹرول۔

"رنگ و روپ کے رموٹ کنڑول (Remote Control) نے مجھے بوکھلا دیا اور مجھے مکان و زمان کا کوئی احساس نہ رہا" (١٩٨٧ء، حصار، ٢٢)