رن مرید کے معنی
رن مرید کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَن + مُرِید }
تفصیلات
iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم |رن| کے ساتھ عربی اسم |مرید| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٠ء کو "وارث" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
رن مرید کے معنی
١ - بیوی کا مطیع، بیوی کے اشاروں پر چلنے والا، جورو کا غلام، جورو کا تابع۔
"اس طرح کے مرد کو غالباً رن مرید کہا جاتا ہے۔" (١٩٨٠ء، وارث، ١٣٨)