رنگنا کے معنی

رنگنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَنْگ (ن غنہ) + نا }

تفصیلات

iفارسی اسم |زنگ| کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت |نا| بطور لاحقۂ مصدر لگا کر حاصل کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٧٤ء میں انیس کے "مراثی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اپنا سا بنانا","اپنے پنتھ میں ملانا","ذاکر و شاغل بنانا","رنگ چڑھانا","رنگ کرنا","رنگت دینا","رنگین بنانا","عارف بنانا","مبالغہ کرنا","مُلوّن کرنا"]

رَنْگ رَنْگْنا

اسم

فعل متعدی

رنگنا کے معنی

١ - رنگ چڑھانا، رنگین کرنا۔

"دوپٹا رنگنے کی اجرت اس نے واپس کر دی۔" (١٩٧٥ء، نظمانے، ٣٢)

٢ - کسی حالت میں کرنا۔

 ہے دودِ جگر سے اپنے رنگتا ہر چیز کو یہ محیم آسا (١٩٢٨ء، تنظیم الحیات، ١٧٠)

٣ - اپنا سا بنانا، اپنے زمرے میں شامل کر لینا۔

"میرے دوستو تین سو برس کی بات ہے کہ خبر ہے انہوں نے اسے رنگ دیا، مطیعِ فرمان نوکر اپنے آقا کے مصالح ملکی میں رنگے کئے۔" (١٨٨٣ء، دربار اکبری، ٤٧١)

٤ - کسی مطلب یا بیان کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنا، اپنے مطلب کے اظہار کے لیے بخوبی لکھ ڈالنا، مبالغہ آرائی کرنا۔

"اگر ایک تذکرہ میں اس کی تعریف میں صفحے کے صفحے رنگے جاتے ہیں تو دوسرے تذکرہ میں اس کا حال صرف آدھی سطر میں ختم کر دیا جاتا ہے۔" (١٩٤٧ء، مضامینِ فرحت، ١٠٥:٧)

٥ - [ مجازا ] بُری راہ پر لگانا، شراب پلانا، عیاشی کرانا۔

"نواب نے کہا یار جمال الدین آج جی چاہتا ہے کہ تم کو خوب رنگیں، آج مے نوشی کو بہت چاہتا ہے۔" (١٨٩٠ء، سیرِکہسار، ٦٨٠:٢)

رنگنا english meaning

to colourstaindyetingepaint(see under رنگ N.M*)Buddhist(s)colourcommonsenseconsciousnessddyemake (someone) like (oneself, etc.)the Buddhawisdom

محاورات

  • (اپنے) رنگ میں رنگنا
  • رنگ میں رنگنا
  • لہو میں ہاتھ رنگنا

Related Words of "رنگنا":