رو برو کے معنی

رو برو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رُو + بَرُو }

تفصیلات

iفارسی اسم |رُو| کے ساتھ |ب| بطور حرف ربط لگانے کے بعد یہی اسم (رُو) دوبارہ لگا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٧٩ء میں "دیوانِ شاہ سلطان" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

متعلق فعل

رو برو کے معنی

١ - سامنے، آمنے سامنے، آگے، بالمقابل۔

"اُنکے رَوبرُو نیم دائرے کی شکل میں دوسرے وزرا، اور عمائدینِ ریاست دستار اور بگلوس باندھے باادب بیٹھے تھے" (١٩٦٦ء، شہرِ نگاراں، ٧٨)

٢ - موجود، قائم۔

 خوشی شب و روز روبرو تھی تبسم انگیز گفتگو تھی ہمیشہ ہنس دینے کو جو خُو تھی رہنِ شگاف مزار میں (١٨٦٥ء، دیوانِ نسیم دہلوی، ٢٢٨)

رو برو english meaning

["Face-to-face (with)","in the presence (of)","in front (of)","before","over against"]

Related Words of "رو برو":