رو داد کے معنی
رو داد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رُو + داد }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم |رُو| کے ساتھ |دادَن| مصدر سے فعل امر (اردو میں لاحقۂ فاعلی) |داد| ملا کر بنایا گیا ہے اردو میں بطورِ اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٥٥ء میں "دیوانِ یقین" میں مستعمل ملتا ہے۔
["رُو "," رُوداد"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : رُودادیں[رُو + دا + دیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : رُو دادوں[رُو + دا + دوں (و مجہول)]
رو داد کے معنی
"اس کا شوہر سوتے وقت چادر اپنے اوپر ڈال لیتا تھا یہ اس کی عادت تھی، چِشتی نے اُسے ساری رُوداد سنا دی۔" (١٩٨٦ء، نگار، کراچی، جولائی، ١١)
"چونکہ رُوداد سے عیسائی کا حق ثابت ہوتا تھا اس کو ڈگری دلائی۔" (١٩٠٤ء، مقالاتِ شبلی، ٤١:١)
"اس میں ادارہ انجمن پنجاب کے اس مشاعرہ یا مناظمہ کی مفصل رُوداد درج ہے۔" (١٩٨٥ء، مولٰنا ظفر علی خان بطور صحافی، ٣٥)
رو داد english meaning
["narrative","statement","account","state","incident","occurence","accident"]