رو مال کے معنی
رو مال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رُو + مال }
تفصیلات
iفارسی اسم |رُو| کو |مالیدن| مصدر سے حاصل مصدر |مال| کے ساتھ ملا کر بنا ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء میں "حسن شوقی" کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
["رُو "," رُومال"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : رُومالوں[رُو + ما + لوں (و مجہول)]
رو مال کے معنی
١ - منہ پونچھنے کا کپڑا، رُو پاک۔
"نواب بیگم سیڑھی پر رُو مال بچھا کر بیٹھ گئیں" (١٩٨٧ء، گردش رنگِ چمن، ٢٠١)
٢ - تکونا یا چوکور اونی ریشمین یا سوتی کپڑا جو کاندھے پر ڈالتے یا سر پر اوڑھتے یا باندھتے ہیں جو عموماً چادر سے چھوٹا ہوتا ہے۔
ُجھکے شانے یہ چوخانے کا رومال عبا کے بند میں تسبیحِ احمر (١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٦٤)
٣ - حائضہ کی گدی، میانی کا کپڑا۔ (فرہنگِ آصفیہ؛ پلیٹس)
رو مال کے مترادف
روپاک, تولیا
رو مال english meaning
["lit. \"Face-wiping\"; a handkerchief; a towel","napkin"]