رو پہلا کے معنی
رو پہلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رُو + پَہ (فتحہ پ مجہول) + لا }
تفصیلات
iسنسکرت سے اسم روپ کے ساتھ |بلا| بطور لاحقۂ صفت لگا کر بنایا گیا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٩١ء میں حسرت لکھنوی کے "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
["رُوپ "," رُوپَہْلا"]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : رُوپَہْلی[رُو + پَہ + لی]
- جمع : رُوپَہْلے[رُو + پَہ + لے]
- جمع غیر ندائی : رُوپَہْلوں[رُو + پَہ + لوں (و مجہول)]
رو پہلا کے معنی
١ - چاندی کے رنگ کا، چاندی کی طرح سفید؛ چاندی کا بنا ہوا، نقرئی، سیمیں۔
وہی چمن وہی گل بوٹے ہیں، وہی بہاریں وہی خزاں ایک قدم کی بات ہے یوں تو رُوپہلے خوابوں کا جہاں (١٩٧٨ء، ابنِ انشا، دلِ وحشی، ١٨)
رو پہلا english meaning
["silvered","made of silver","silver"]