روئداد نویسی
{ رُو + اِدا + نَوی + سی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |روئداد| کے ساتھ فارسی مصدر |نوشتن| سے صیغہ امر |نویس| لاحقہ فاعلی کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |نویسی| بنا اور مرکب |روئداد نویسی| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٦ء کو "ہندی اردو تنازع" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
روئداد نویسی کے معنی
١ - سرگزشت لکھنے کا عمل، ماجرا لکھنے کی کیفیت، واقعہ نویسی۔
"بحث و مباحثہ اور روئداد نویسی کا سارا کام اردو میں ہوتا تھا۔" (١٩٧٦ء، ہندی اردو تنازع، ٣٢١)