روئیدگی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word roeedgi meanings and details

روئیدگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رُو + ای + دَگی }

تفصیلات

iفارسی زبان میں |رستن| مصدر سے حالیہ تمام |روئیدہ| کی |ہ| ہذف کر کے اس کی جگہ |گی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٩٥ء میں "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پودوں کا اُگنا یا جمنا","پودوں کی نمو یا بڑھنا","روئیدن اُگنا","نباتات کا نمو","نوعمری سے سنِ بلوغ کا ہلکا رُواں"]

رُستن رُوئِیدَگی

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : رُوئِیدگِیاں[رُو + اِید + گِیاں]
  • جمع غیر ندائی : رُوئِیدگِیوں[رُو + اِید + گِیوں (و مجہول)]

روئیدگی کے معنی

١ - اُگنے یا اُگانے کا عمل یاقوتِ نمو، بالِیدگی۔

"وہ پھولوں اور پھلوں کے پودوں کی جڑوں میں کیچوئے گبریے کی خدمت انجام دے کر صرف روئیدگی بالیدگی کا ضامن تھا۔" (١٩٨٦ء، آئینہ، ٢١٦)

٢ - درخت، پودا، سبزہ، نباتات۔

"ماہرین نباتیات کا خیال ہے کہ سب سے پہلی روئیدگی پانی میں ہی ظاہر ہوئی تھی۔" (١٩٧٠ء، برائیو فائیٹا، ٢)

روئیدگی کے مترادف

سبزی, نمو

اُگنا, بالیدگی, بڑھوتری, سبزی, نباتات, نمو, نُمو, ہریالی, ہریاول

روئیدگی or roeedgi english Translation

Growth (of a plant); production; vegetationto germinateto risevegetation, growth

شاعری

  • کسی روئیدگی سے تھا نہ واں پات
    ہزاروں طرح کی اس جابلیات
  • روئیدگی سے نرگس شہلا کی ہے عیاں
    دیدار کا ترے کوئی حیراں ہے زیر خاک
  • روئیدگی سے نرگس شہلا کی ہے عیاں
    دیدار کا ترے کوئی حیراں ہے زیر خاک
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!