روا دار کے معنی

روا دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَوا + دار }

تفصیلات

iفارسی میں اسم صفت |روا| کے ساتھ داشتن مصدر سے مشتق فعل امر |دار| بطور لاحقہ فاعلی ملا کر مرکب کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٠٢ء میں "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بہی خواہ","خیر خواہ","قبول کرنے والا","ہَوَا خواہ"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

روا دار کے معنی

١ - درست یا جائز سمجھنے والا، قبول یا برداشت کرنے والا۔

"بیٹوں بہوؤں سے ایک پیسہ لینے کی بھی روا دار نہیں تھے۔" (١٩٨٧ء، گلی گلی کہانایاں، ٢٠٨)

٢ - (مذہبی دینی یا دوسرے معاملات میں )دوسروں کے ساتھ فراخدلی یا وسیع الخیال برتنے والا، کسی دوسرے کے نقطہ نظر کو برداشت کرنے والا، پشت پناہی کرنے والا، حمایت کرنے والا۔

"ہماری تحریک اپنے مزاج اور ذہن کے لحاظ سے ہر وقت ہندوستانی تحریک سے زیادہ فراخ دل، روا دار اور روشن خیال تھی" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٢٢١)

روا دار english meaning

Judging or holding to be rightapprovinglawful

شاعری

  • اک ذرا جنبش مژگاں کی روا دار نہیں
    کس کی تصویر مرے دیدہ دیدار میں ہے

Related Words of "روا دار":