روز بد کے معنی
روز بد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رو (و مجہول) + زے + بَد }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |روز| کے آخر پر کسرہ صفت لگا کر فارسی صفت |بد| لگانے سے مرکب توصیفی |روز بد| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ادبار کا زمانہ","مصیبت کا دن"]
اسم
اسم ظرف زمان ( مذکر - واحد )
روز بد کے معنی
١ - برا دن، مصیبت کا دن، ادبار اور بد اقبالی کا زمانہ۔
"ندوہ پر بھی یہ روز بد گزرا۔" (١٩٠٨ء، مقالات شبلی، ٧٧:٨)
شاعری
- اے مقدر روز بد کا کون منہ دیکھے مگر
آہی جاتا ہے ترا لکھا بشر کے سامنے
محاورات
- روز بد دکھانا