روضہ دار

{ رَو (و لین) + ضَہ + دار }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |روضہ| کے ساتھ فارسی مصدر |داشتن| سے صیغۂ امر |دار| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب |روضہ دار| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٠ء کو "بوستان خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : رَوضَہ داروں[رَو (و لین) + ضَہ + دا + روں (و مجہول)]

روضہ دار کے معنی

١ - کسی مزار کا مجاور، نگہبان۔

"حافظ جی کہ روضہ دار تھا . اس نے حاضر ہو کر ملازمت کی ملکہ طلسم کی۔" (١٩٥٥ء، طلسم حکیم اشراق، ١٠٨)