روم میٹ کے معنی

روم میٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رُوم + میٹ (ی مجہول) }

تفصیلات

iانگریزی سے ماخوذ اسم |روم| کے ساتھ اِسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |میٹ| ملا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٨٨ء میں روزنامہ "جنگ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت نسبتی ( واحد )

روم میٹ کے معنی

١ - ایک کمرے میں کسی کے ساتھ رہنے والا، کمرے کا ساتھی، روم فیلو۔

"بینظیر کی یہ روم میٹ بعد میں بھی ان سے ملتی رہی۔" (١٩٨٨ء، جنگ، کراچی، ١٣ دسمبر، ١١)