رومان پرور کے معنی
رومان پرور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رُو + مان + پَر + وَر }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم |رومان| کے ساتھ فارسی مصدر |پروردن| سے فعل امر |پرور| بطور لاحقہ فاعلی لگا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٣ء میں "سیف و سبو" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
رومان پرور کے معنی
١ - حسن پرست، رنگین طبع، تحیّلات پرور، خیالی دنیا میں کھویا ہوا، تصورات میں گم، نعشق پسند۔
"اس کی بے بسی اور لاچاری پُر امید اور رُومان پرور شاعر کو بھی بعض اوقات مایوس کر دیتی ہے۔" (١٩٧٨ء، سکوتِ شب (دیباچہ)، ١١)