رومن کیتھولک کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Roman Catholic meanings and details

رومن کیتھولک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رو (و مجہول) + مَن + کَے (ی لین) + تھو (و مجہول) + لِک }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم |رومن| کے ساتھ اسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |کیتھولک| ملانے سے مرکب توصیفی بنا جس میں رومن صفت اور کیتھولک موصوف ہے اردو میں بطور صفت اور شاذ بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٨ء میں "لیکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت نسبتی ( واحد )

رومن کیتھولک کے معنی

١ - عیسائیوں میں روما کی کلیسا کا مذہب یا اس کا پیرو جو حضرت عیسٰیؑ اور حضرت مریمؑ کی تصویروں یا بتوں کی پرستش بھی جائز سمجھتا ہے۔

"انگریزوں میں مذہبی تعصب اس درجہ کا ہے کہ رومن کیتھولک عقیدے کے لارڈ رپن گورنر جنرل مقرر ہو کر آئے تو ایک غل سا مچ گیا۔" (١٨٨٨ء، لیکچروں کا مجموعہ، ١٢٥:١)

٢ - [ اسم ] روما کی کلیسا کا پیرو۔

"وہ عام رومن کیتھولک عورتوں کی مانند بے انتہا مذہبی اور خوش عقیدہ تھی۔" (١٩٦٧ء، جلاوطن، ١١٣)

رومن کیتھولک or Roman Catholic english Translation

["Roman Catholic"]

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!