رونق افزائی کے معنی

رونق افزائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَو (و لین) + نَق + اَف + زا + ای }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |رونق| کے ساتھ فارسی میں |افروزدن| مصدر سے فعل امر افز بطور لاحقہ فاعلی لگا کر |رونق افزا| مرکب ہوا جسکے آگے |ئی| لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب |رونق افزائی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٨ء میں "افکار، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

رونق افزائی کے معنی

١ - رونق بخشنا، زیب و زینت بڑھانا، جلوہ افروزی۔

"سنگھوی صاحب کے دوننھے بچے اکانشا اور الوک اس سائنسی مباحثے میں رونق افزائی کر رہے تھے۔" (١٩٨٨ء، افکار، کراچی، اپریل، ٢١)