روٹی پانی کے معنی

روٹی پانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رو (و مجہول) + ٹی + پا + نی }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم |روٹی| کے ساتھ اسی زبان سے ماخوذ ایک دوسرا اسم |پانی| ملا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٠٧ء میں "نپولینِ اعظم (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

روٹی پانی کے معنی

١ - کھانا پینا، معاش، روزی۔

"تین شہر اس کی روٹی پانی اور شراب کے معارف کے نام سے اس کو عطا کیے۔" (١٩٠٧ء، نپولینِ اعظم (ترجمہ)، ٢٢:٥)