روپ ریکھا کے معنی

روپ ریکھا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رُوپ + رے + کھا }

تفصیلات

iسنسکرت اسم |روپ| کے ساتھ اسی زبان سے ماخوذ ایک دوسرا اسم |ریکھا| ملا کر مرکب کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٦٤ء میں "فارقلیط" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

روپ ریکھا کے معنی

١ - شکل و صورت، خدو خال۔

 کوئی میرے سانول سا بن کر دکھائے فقط رُوپ ریکھا پہ کیا اینڈتا ہے (١٩٦٤ء، فارقلیط، ٣٨)

٢ - خاکہ، نقشہ۔

"آواز کو ذہن میں رکھ کر فوراً ایک نئے ڈرامے کی رُوپ ریکھا تیار کر لی" (١٩٨٤ء، ڈوبتا ابھرتا آدمی، ٢٤٤)

روپ ریکھا english meaning

["countenance","features","visage"]