روکنا کے معنی

روکنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ روک (و مجہول) + نا }

تفصیلات

iہندی میں سنسکرت سے ماخوذ اسم |روک| کے آگے |نا| علامتِ مصدر لگا کر فعل بنایا گیا ہے۔ اردو میں بھی بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٧٤ء میں "دیوان فغان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ضرب روکنا","باز رکھنا","تعرُض کرنا","حائل ہونا","حملہ روکنا","حملہ کو روکنے کے لئے کوئی عضو سامنے کردینا","سدِراہ ہونا","مانع آنا","مزاحم ہونا","کسی کے حربے کو ڈھال یا ہتھیار پر روکنا"]

روک روکنا

اسم

فعل متعدی

روکنا کے معنی

١ - کسی فعل یا عمل سے باز رکھنا، منع کرنا۔

"گھروں سے جلا وطن کر دیا تھا اور خانہ کعبہ کے حج سے بھی روک دیا تھا۔" (١٩١٢ء، مقدمہ تحقیق الجہاد، ٧)

٢ - راستہ روکنا، مزاحمت کرنا، رستہ میں پکڑ لینا۔

 ان میں وفا ہو یا نہ ہو میں یہ کہوں گی ہے ضرور ہاں یہ کہوں گی راہ کو روکے ہے کوئی شے ضرور (١٩٢٥ء، شوق قدوائی، عالم خیال، ١٥)

٣ - حفاظت کرنا، بچاؤ کرنا، وار بچانا۔

 پانی پہ چوکیاں ستم آرا بٹھاتے ہیں دریا کے گھاٹ برچھیوں سے روکے جاتے ہیں (١٨٧٤ء، انیس، مراثی)

٤ - پردہ کرنا، آڑ کرنا، احاطہ، ٹٹی لگانا، باڑ لگانا۔

"غمگیرہ چشم کے آگے حیرت کی قنات روک بیخود کے سرایچے اس پرزہ گرد پر درد کو وحشت کے سلامت کوچے میں چھوڑ دو۔" (١٨١٤ء، نورتن، ٨)

٥ - جانے نہ دینا، ٹھہرانا۔

"جب یہ فصل نکل جائے تو چلے جانا پھر میں روکوں تو گنہ گار۔" (١٨٩٠ء، فسانۂ دلفریب، ٥٢)

٦ - چلتی یا حرکت کرتی ہوئی چیز کو ٹھہرانا، حرکت نہ کرنے دینا۔

 ڈالے جاتے ہیں بجلیوں پہ حجاب روکی جاتی ہے آندھیوں کی عناں (١٩٥٨ء، تارِ پیراہن، ٤٠)

٧ - منع کرنا، بات کاٹنا۔

"اچھا ہوا تجھے راجا نے مارا کیوں کہ تونے شروع میں مجھے رانی کی کارستانیاں بتانے سے روکا تھا۔" (١٩٦٢ء، حکایات پنجاب (ترجمہ)، ٧٣:١)

٨ - چھیڑنا، ہنسی کرنا، راستہ میں کسی کی عورت کو پکڑنا۔ (نوراللغات: فرہنگِ آصفیہ؛ جامع اللغات)

"بات روکنا یعنی کسی کی نسبت یا شادی مقرر کرنا۔" (١٨٨٨ء، فرہنگِ آصفیہ، ٣٨٥:٢)

٩ - (بات کے ساتھ مستعمل) نسبت کرنا، ٹھہرانا، منگنی کرنا، سگائی کرنا۔

"جہاز میں سیٹ روکی گئی جہاں آراء کو اطلاع دی گئی اور میں لاہور کی طرف اڑ گئی۔" (١٩٦٨ء، فنون، لاہور، اپریل، ٧٩)

١٠ - معاملہ قابو سے نہ جانے دینا۔ (نوراللغات؛ فرہنگِ آصفیہ)

"شہتیر گرا تھا تم نے روک لیا۔" (١٩٢٩ء، نوراللغات، ١٠٦:٣)

١١ - گھیرلینا، قبضہ کرنا۔

 پیر ظلمات کھڑا دیکھتا منہ تکتا ہے سیلِ انوار کہیں روکنے سے رکتا ہے (١٩٦٢ء، ہفت کشور، ١٨٩)

١٢ - سنبھالنا، تھامنا گرتی ہوئی چیز کو۔

 کس بات کی ہے دیر جو روکا ہے چھری کو اب کیا ہے جو ظالم دمِ تکبیر ہے خاموش (١٨٧٠ء، شرف (آغا حجو)،د، ١٢٩)

١٣ - داب رکھنا، نہ دینا۔ (فرہنگ آصفیہ)

"ہزارہا ساحراں شوالوں پر پوجا کر رہے ہیں صدائے سامری و جمشیدی بلند ہے تو عقل سے عمرو نے دریافت کیا کہ اس مقام کو کسی ساحر نے روکا ہے۔" (١٨٩٦ء، طلسم ہوشربا، ٤:٧)

١٤ - کسی چیز کو بکری یا کرائے سے روک رکھنا یا تھامنا۔ (فرہنگ آصیفہ)

"دستوں کے بعد بخار کم کرنے اور باری روکنے کی دوائیں دینی شروع کر دیتے ہیں۔" (١٩٣٣ء، بخاروں کا اصولِ علاج، ٨٧)

١٥ - [ متعلق فعل ] چھپانا، ڈھانکنا، محفی کرنا، پردہ ڈالنا۔

١٦ - بند باندھنا، بہاؤ کی بندش کرنا۔

١٧ - (کسی عمل کو کچھ دیر کے لیے) موقوف کرنا، عارضی طور پر روکنا۔

١٨ - بندش لگانا۔

١٩ - بچاؤ کرنا، حفاظتی تدبیر کرنا۔

روکنا english meaning

To stopcheckarrestto forbid; to hold in or backavertbarchallengedetainhinderimpedeinterrupt blockpreventprohibitrestrainstaystopwithhold

شاعری

  • بات تو کچھ بھی نہیں تھی لیکن اس کا ایک دم
    ہاتھ کو ہونٹوں پہ رکھ کر روکنا اچھا لگا

محاورات

  • آئی بات کو روکنا کند ذہن ہونا
  • آپ کو روکنا
  • دم روکنا
  • ہاتھ روکنا
  • ہتے پر روک دینا یا روکنا

Related Words of "روکنا":