رہ نوردی کے معنی
رہ نوردی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَہ + نَوَر + دی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |رہ| کے ساتھ |نوردیدن| مصدر سے فعل امر |نورد| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے بننے والے مرکب |رہ نورد| کے آخر پر |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٠ء میں "تشنگی کا سفر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["ايجنٹ کي حيثيت سے سفر کرنا","ایک جگہ سے دُوسری جگہ جانا","ایک مقام سے دُوسرے مقام تَک جانا","سَفَر کَرنا","سير و سياحت کرنا"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
رہ نوردی کے معنی
١ - سفر، مسافت۔ (جامع اللغات)
رَہ نوردی میں مگر پاؤں بھی تھک جاتے ہیں راستے گردِ سررَہ سے بھی ڈھک جاتے ہیں (١٩٨٠ء، تشنگی کا سفر، ٥٩)
شاعری
- حریف اس رہ نوردی کو مگر بازیچہ سمجھے ہیں
ہزاروں منزلیں چلنا ہے اپنے سے سفر کرنا