رہاسہا کے معنی
رہاسہا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَہا + سَہا }
تفصیلات
iرہنا مصدر سے فعل امر |رہ| کے آگے |ا| لگانے سے حالیہ تمام |رہا| بنا جس کے ساتھ سہنا مصدر سے فعل امر |سہہ| کے آگے |ا| لگا کر بنایا گیا حالیہ تمام |سہا| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور تحریراً سب سے پہلے ١٨١٠ء میں "کلیاتِ میر" میں مستعمل ملتا ہے۔ اس کی تانیث |رہی سہی| بھی مستعمل ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
رہاسہا کے معنی
١ - باقی، بچا ہوا، بچا کھچا۔
"اس کا رہا سہا ترّدد اس کے دوست نے دور کر دیا۔" (١٩٨٧ء، حصار، ١٢٨)
رہاسہا english meaning
["Remained","left","escaped"]